وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:45

وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے دلیر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کر کے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 34 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لئے فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پیشہ وارانہ سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک کے چپے چپے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔