والدین بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر عمربھرکی معذوری سے بچائیں‘یاسمین راشد

صوبہ بھرمیں 21ستمبرسے انسدادپولیو مہم کا آغازکیاجارہاہے، کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز انسدادپولیو مہم کی نگرانی کرینگے ‘وزیر صحت

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:19

والدین بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر عمربھرکی معذوری سے بچائیں‘یاسمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس، سیکرٹری سکولزایجوکیشن سارہ اسلم،ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال،عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈرپنجاب برائے پولیوپروگرام ڈاکٹر عبدیناصرایڈم اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزوڈپنی کمشنرز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب بھرمیں انسدادپولیومہم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھرمیں انسدادپولیو مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبہ بھرمیں 21ستمبرسے انسدادپولیو مہم کا آغازکیاجارہاہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً دوکروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہوگا۔تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز انسدادپولیو مہم کی نگرانی کریںگے۔ کسی ضلع میں بھی پولیو کے نئے کیسز برداشت نہیں کریںگے۔صوبائی وزیر صحت نے والدین سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ والدین بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر عمربھرکی معذوری سے بچائیں۔

انسدادپولیو مہم کے دوران عالمی ادارہ صحت کی ایس اوپیز پرمکمل عملدآمدکروایاجائے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں انسدادپولیو مہم کی خودنگرانی کریں۔پولیوکا ایک کیس بھی رپورٹ ہوناڈپٹی کمشنرزکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کچھ اضلاع میں انسدادپولیو مہم کے اجلاس میں عدم شرکت پر ڈپٹی کمشنرزپربرہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے آخرمیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسدادپولیو مہم کے دوران جان کی بازی ہارنے والے دو اہلکاروں کے اہل خانہ کو سووینئرپیش کئے۔

متعلقہ عنوان :