Live Updates

عفت عمر کا زیادتی کے ملزمان کو ’نامرد‘ کرنے کی سزا کا مذاق ، سوشل میڈیا پرشدید تنقید

عمران خان کہیں گے ہم نے اپنے دور حکومت میں 350 زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنا دیا تو ووٹ کا حق تو ہمارا بنے گا ، اداکارہ کا بیان

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 18 ستمبر 2020 11:38

عفت عمر کا زیادتی کے ملزمان کو ’نامرد‘ کرنے کی سزا کا مذاق ، سوشل میڈیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے قانون سازی کے اعلان کا مذاق اڑانے پر اداکارہ عفت عمر تنقید کی زد میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عفت عمر کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے جس میں انہوں نے زیادتی کے ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں کے حوالے سے حکومتی تجاویز کا مذاق اڑایا ۔

ٹویٹر پر ایک صارف جواد بٹ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ صرف ریٹنگ کیلئے خواتین بھی اتنی گرسکتی ہیں؟۔ 
 ایک اور صارف محمد فیصل بھٹی نے عفت عمر کے اس فعل کو ہلکی حرکت قرار دیا ۔
 ایک صارف ابراہیم خان نے تو یہ تک لکھ دیا کہ عفت عمر وہ حقوق چاہتی ہیں جو انہوں نے راحت کاظمی کے گلے لگ کر پورے کیے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جب الیکشن کا وقت آئے گا تو سیاستدان اپنا منشور بیان کریں گے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہیں گے اتنی مشکلات کے باوجود ہم نے جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہم نے اپنے لوگوں کی خدمت کی، اس لیے ووٹ ہے تیر کا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کہیں گی اتنی مشکلات کے باوجود ووٹ بنتا ہے شیر کا۔ جبکہ ہمارے کپتان کہیں گے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ساڑھے تین سو زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنا دیا تو ووٹ کا حق تو ہمارا بنے گا۔ عفت عمر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زیادتی ملزمان کو سزا دینے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانا ہی نہیں چاہتی،کیونکہ انہیں تو صرف ایک ہی کام آتا ہے تقریریں کرنا، جھوٹے وعدے کرنا، عمران خان سن لیں ریپ کلچر کاخاتمہ ملزمان کو نامرد کرنے سے ختم نہیں ہوگا بلکہ عورت کو عزت دینے،برابری دینے،اس کے مکمل حقوق دینے سے ختم ہوگا۔ 
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات