حکومت پنجاب نے تمام میٹرک بورڈز کے امتحانی نتائج آج ہی جاری کرنے کا اعلان کر دیا

تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں، امتحانات کے نتائج آج بروز ہفتہ شام 5 بجے تک جاری کر دیے جائیں گے:صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:35

حکومت پنجاب نے تمام میٹرک بورڈز کے امتحانی نتائج آج ہی جاری کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب نے تمام میٹرک بورڈز کے امتحانی نتائج آج ہی جاری کرنے کا اعلان کر دیا، صوبائی وزیر تعلیم راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں، امتحانات کے نتائج آج بروز ہفتہ شام 5 بجے تک جاری کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اعلان کیا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج بروز ہفتہ شام پانچ بجے کر دیا جائے گا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد آج بروز ہفتہ کو ہی میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اس سے قبل مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت میٹرک کا رزلٹ دینے میں ناکام رہی تھی۔

پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نتائج جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ نتائج ایک ہفتہ قبل ہی تیار کیے جا چکے، تاہم کچھ قانونی تقاضوں کی وجہ سے 18 ستمبر کو نتائج جاری نہ کیے جا سکے۔ تاہم اب رات گئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کل 19 ستمبر کو میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا ہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کوئی تقریب منعقد کی جائے گی۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک امتحانات کے نتائج تیار کیے جا چکے تھے، نتائج جاری کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کی منظوری درکار تھی۔