نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری ،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 645 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ، 7 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق

ہفتہ 19 ستمبر 2020 12:24

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 645 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 7 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 35 ہزار 720 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 352، پنجاب میں 12 ہزار 154، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 112، اسلام آباد میں 3 ہزار 569, بلوچستان میں1 ہزار 455،گلگت بلتستان میں 403، آزاد کشمیر میں 675 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 44 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرزپر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 103 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 491، بلوچستان میں 14 ہزار 138، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 412، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 270، پنجاب میں 98 ہزار 272 اور سندھ میں 1 لاکھ 33 ہزار 362 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 459 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں 2 ہزار 226 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 180 اموات،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 81 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 31 لاکھ 26 ہزار 380 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 804 مریض زیر علاج ہیں۔