ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر محمد طاہرو ٹو

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:18

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہرو ٹونے کہا ہے کہ ضلع میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نہ دکھانے والے محکمے جوابدہ ہونگے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔ انہوں نے ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام محکموں کی اینٹی ڈینگی سرگرمیاں واضح نظر آنی چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کی میٹنگ میں متعلقہ محکمے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور میٹنگ کی کارروائی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو آگاہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچاؤ ممکن نہیں لہذا انہیں ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا احساس دلانے کے لئے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ا جلاس کے دوران متعلقہ محکموں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کارکردگی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز سمیت، محکمہ پولیس، زراعت، صحت،تعلیم زراعت ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :