محکمہ وائلڈ لائف کا ملازم ایم پی اے فیصل امین کا ڈرائیور اپنے دوست سمیت اغواء کر لئے گئے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:27

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) محکمہ وائلڈ لائف کا ملازم ایم پی اے فیصل امین کا ڈرائیور اپنے دوست سمیت اغواء کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

بنوں تھانہ صدر پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے محمد وسیم ولد گلستان ساکن ظفرآباد کالونی ڈی آئی خان نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ملازم اور ایم پی اے فیصل امین گنڈاپور کے ڈرائیور سید عبداللہ شاہ بخاری اپنے دوست اور میرے بھائی محمد نعمان کے ہمراہ 17 ستمبر 2020 ء کو ڈی آئی خان سے پشاور کیلئے نکلے تھے کہ 18 ستمبرکو عبدالستارشاہ بخاری نے ہمیں اپنے فون سے بتلایا کہ 28 سالہ سید عبداللہ شاہ بخاری ولد سید حنیف بخاری اور 23 سالہ محمد نعمان ولد گلستان کو بنوں کی حدود میں پولیس یونیفارم میں ملبوس نامعلوم اغواء کاروں نے اٹھایا ہے اور دونوں مغویوں نے مجھے یعنی عبدالستار شاہ کو بتایا ہے جبکہ پولیس کو ان گاڑی نمبر رنگ تیز سبز ہوید کی حدود میں لاوارث کھڑی ملی ہے جس پر صدر پولیس نے محمد وسیم کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ کرتا ہوں، ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس کے مطابق ان کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، یاد رہے کہ سرکاری ملازم سید عبداللہ شاہ وفاقی وزیر علی آمین گنڈاپور کے بھائی ایم پی اے فیصل امین گنڈاپور کے ڈرائیور ہیں۔