،سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

ہفتہ 19 ستمبر 2020 23:50

Pراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میرانشاہ کے علاقے سپلگا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہید اہلکاروں میں حوالدار تاجبرعلی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔ 38سالہ حوالدار تاجبرعلی سوات جبکہ 22سالہ سپاہی راشد پاراچنار کا رہائشی تھا۔