
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ۔پولیس
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 20 ستمبر 2020
21:21

(جاری ہے)
آج ایک زیادتی کا واقعہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا ہے، جہاں پر ملزم اپنے ساتھ 14سالہ لڑکی کو ورغلا کر پارک میں لایا ، اور وہاں پر مبینہ طور پر اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنادیا۔
بعد میں لڑکا لڑکی کو رات گزارنے کیلئے پناہ گاہ میں لے گیا، جہاں پر انتظامیہ نے دونوں کو مشکوک سمجھااور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے پناہ گاہ پہنچ کر لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی نے ابتدائی بیان دیا کہ لڑکا اس کو ورغلا کر پارک لے گیا تھا جہاں پر لڑکے نے اس سے زیادتی کی ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ملزم کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی۔اسی طرح گزشتہ روز بھی اسلحے کے زور 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ تین مسلح درندوں نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس نے لڑکی کے والد محمد ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لڑکی کو محمدعلی اور اس کے 2 ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ اسی طرح سرحدی علاقہ برکی میں بھی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد لرحمن نے مدرسے پڑھنے کے لیے جانے والے بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی، بچے کے گھر بتانے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سجاد بٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کیساتھ زیادتی اور نازیبا حرکات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ زیادتی کا ایک واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا، جہاں چک نمبر 185/7Rعلاقہ تھانہ کھچی والا میں پانچ سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ کھچی والا افتخار نذیر سوہل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم محمدکاشف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 4/5 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہاتھا جو اہل علاقہ کے پہنچنے پر موقع سے فرارہوگیا۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے ورثاء کوانصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ جنسی جرائم کے روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.