ملتان، نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا

پیر 21 ستمبر 2020 11:39

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ملتان میں وہاڑی روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق مخدوم رشید کا رہائشی موٹرسائیکل شاہد سوار جارہا تھا کہ وہاڑ ی روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مخدوم رشید پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :