ضلع کی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے کرانیکی قرارداد جمع

منگل 22 ستمبر 2020 12:30

ضلع کی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے کرانیکی قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ضلع کی سطح پر نعت خوانی کے مقابلہ جات کا انعقاد کرانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کرانے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں،نعت خوانی کے ان مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں ،ہر سال ضلع کی سطح پر نعت خوانی کا انعقادیقینی بنایا جائے۔