پتوکی درندہ صفت حقیقی باپ کی اپنی چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش بچی کے شور مچانے پر ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا

درندہ صفت ملزم میرے خاوند اور بچی کے باپ کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی باپ دوبارہ ایسی قبیح حرکت نہ کر سکے‘شکیلہ بی بی

منگل 22 ستمبر 2020 12:40

پتوکی درندہ صفت حقیقی باپ کی اپنی چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش بچی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) پتوکی درندہ صفت حقیقی باپ کی اپنی چودہ سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش بچی کے شور مچانے پر ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے بچی کی والدہ کی تحریری درخواست پر ملزم سلیم کے خلاف بجرم 376/511 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں شکیلہ بی بی زوجہ سلیم ولد رحمت انصاری محلہ میانوالہ کی رہائشی خاتون کے بچے اور بیٹی 14 سالہ علیشباہ گھر پر موجود تھی کہ بچی کے ملزم باپ سلیم نے باقی بچوں کو چیز لینے دوکان پر بھیج دیا اور اپنی بیٹی علیشبا کو کمرے میں لے گیا اور ملزم حقیقی باپ سلیم اپنی بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کرنے لگا تو 14 سالہ علیشباہ نے شور مچا دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا بچی کے رشتہ دار اور اہل محلہ اکٹھے ہوگئی14 سالہ علیشبا کی والدہ شکیلہ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں گاؤں میں کام کاج کرتی ہوں جب یہ واقع ہوا تو میں گاؤں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ درندہ صفت ملزم میرے خاوند اور بچی کے باپ کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی باپ دوبارہ ایسی قبیح حرکت نہ کر سکے تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ڈی پی او قصور ،آئی جی پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :