نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ، سماعت کل ہوگی

منگل 22 ستمبر 2020 13:29

نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بدھ کو توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائی کورٹ نے اینکرز کے خلاف توہین عدالت کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کو ڈیل قرار دینے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں نوٹس کئے تھے ،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بھی کیس میں نوٹس جاری کر رکھا ہے،مختلف نجی چینلز کے اینکرز کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھے ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو بھی عدالت نے نوٹس جاری کر رکھا ہے