Live Updates

افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ سے سپاہی شہید

پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے، آئی ایس پی آر

منگل 22 ستمبر 2020 15:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات