کراچی ،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

منگل 22 ستمبر 2020 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس نے حادثے کے ایک ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک شخص جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم متوفی کی عمر 15 برس کے درمیان ہے۔جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش شناخت کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہے۔علاوہ ازیں کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا۔

بعدازاں پولیس نے موقع اور اسپتال پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 18 سالہ امید خان ولد حاجی احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 20 سالہ نصیر ولد بہادر خان کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک کے قرین نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ حبیب اللہ ولد شیر افضل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو کارعوائی کے لئے قریبی اسپتال لایا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی بنارس کا رہائشی اور کسی کے سے حبیب بینک کی طرف جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی