خاکسار تحریک کے زیر اہتمام ملکی صورت حال پر سیمینار کا انعقاد

حکمران بنیادی تقاضوں سے نا آشنا ہیں ، ملکی صورتحال تباہ کن ہے، پروفیسرعلی نصر عسکری

بدھ 23 ستمبر 2020 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) خاکسار تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ملکی صورت حال پر تحریک کے آفس میں قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری کی زیرصدارت منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناہلی کے باعث ملکی موجودہ صورت حال انتہاہی تباہ کن ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور سب سے بڑے تجارتی مرکز کا برا حال ہے عوام اپنے بنیادی حقوق تک سے محروم ہیں پورا ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی تک مسئلہ بن گئی ہے کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کو ہلا کر رکھ دیاہے لیکن حکمرانوں کو فکر نہیں ،حکمران اور اپوزیشن دونوں مفادات کی سیاست مصروف ہیں پروفیسر سید علی نصر عسکری نے کہا کہ حکمران بنیادی تقاضوں سے نا آشنا ہیں ملک کو تباہی سے نئی قیادت ہی بچا سکتی ہے ملکی سلامتی اور استحکام کا تحفظ مفاد پرست سیاست دانوں کے بس کی بات نہیں سیمینار سے پروفیسر تنویر ، ایوب عباسی، اسلم فاروقی، علامہ مرتضیٰ رحمانی، محمد قیصر، بشف خادم بھٹو،ندا شفیق و دیگر نے خطاب کیا ۔