ٹیسلا کا بیٹریوں کی لاگت میں کمی کا اعلان

بدھ 23 ستمبر 2020 15:35

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) امریکی الیکٹرک موٹرساز کمپنی ٹیسلا نے بیٹری کی لاگت میں کمی کا اعلان کردیا جس کی وجہ دنیا بھر میں قابل تجدید توانائی کی حامل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، اس سکیم کے تحت تین سال کے عرصے میں 25 ہزار ڈالر مالیت تک کی بغیر ڈرائیور گاڑیاں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک اور کمپنی کے شعبہ پاور کے سربراہ کی قیادت میں مجوزہ بیٹری ڈیزائن کے مطابق بیٹری کی فی کلوواٹ آور لاگت میں 56 فیصد کمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی سکیم کے تحت آئندہ تین سال کے عرصے میں قابل تجدید توانائی کی حامل 25 ہزار ڈالر مالیت تک کی گاڑیوں کے ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔