سرگودھا،قتل و حادثہ کے واقعات میں نوجوان افراد جاںبحق ،بھائی سمیت تین افراد زخمی

بدھ 23 ستمبر 2020 16:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) قتل اور حادثہ کے واقعات میں نوجوان افراد جاںبحق اور اس کے بھائی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں میانوالی کے علاقہ پھاتھی پٹھانانوالی میں سگے کزن کے ساتھ لڑائی میں سفیر خان جانبحق اور اس کا بھائی ذکاء اللہ خان شدید زخمی ہو گیاجس کوڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیاجبکہ کالا باغ روڈ پر پائی خیل کے قریب سریا سے بھرے لوڈر اور پیچھے سے لٹکتے ھوئے سریانے باپ بیٹے کو اپنی زد میں لے لیا جس سے سریا دونوں کی چھاتی کیآر پار ھو گیا۔

سریا لگنے سے شدید زخمی پائی خیل کے محمد عمران اور اسکے 13 سالہ بیٹے عادل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس دونوں واقعات پر مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :