پنگریو ،سرکاری امدادی کی تقسیم میں بے ضابطگیاں :متاثرین کا ڈھول بجاکر اور سیلابی پانی میں کھڑے ہوکر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:24

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) سرکاری امدادی سامان کی تقسیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور اقرباپروریوں کے خلاف پنگریو کے نواحی گاوں جیوریباری کے متاثرین نے انوکھا احتجاج کیامتاثرین نے ڈھول بجاکر اور سیلابی پانی میں کھڑے ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیااحتجاجی مظاہرین نے بدین کی ضلعی انتظامیہ اور سیاسی شخصیات کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے میگھراج ریباری۔

(جاری ہے)

چندرام ریباری اور بشیراحمدرند نے کہا کہ گاوں جیوریباری اور ملحقہ دیہاتوں میں بارش کاپانی جمع ہے جس کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا ضلع بدین اور میرپورخاص کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہے جبکہ متاثرین کو راشن اور شامیانے بھی فراہم نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ سرکاری راشن کی تقسیم سیاسی بنیادوں پرکی جارہی ہیاور حقیقی متاثرین کو نظراندازکیاجارہا ہے۔متاثرین نے کہا کہ زراعت تباہ ہونے اور راشن نہ ملنے کے باعث وہ اوران کے خاندان بھوک وافلاس کاشکار ہیں اورگھروں میں فاقے ہورہے ہیں۔حکومت سندھ نوٹس لے متاثرین نے اعلان کیاکہ اگران کے دیہاتوں سے پانی نہ نکالاگیا اور فوری طورپرامدادی سامان نہ دیا گیا تو متعلقہ افسران اور سیاسی شخصیات کاگھیراو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :