خانیوال، سموگ کے پیش نظر اٹھائے گئے کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کے بجائے مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگایا جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 ستمبر 2020 17:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی شہر کو ویسٹ فری بنانے کیلئے پر عزم ہیں- انہوں نے میونسپل کمیٹی کے صفائی اسکواڈز کو معمول کے کام کیساتھ نظر انداز علاقوں پر بھی فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کے پیش نظر اٹھائے گئے کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کے بجائے مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہر کی تمام سڑکوں، گرین بیلٹس کے اردگرد اگی جھاڑیوں کو بھی فوری صاف کیا جائے، صفائی آپریشن میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ میونسپل کمیٹی افسران فیلڈ میں نکل کر خود کام کو مانیٹر کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ نجی شعبہ کے تعاون سے شہر کی خوبصورتے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اہلیان شہر جلد بیوٹیفکیشن کے حوالہ سے واضح تبدیلی دیکھیں گے۔