وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی زیرصدارت کراچی منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 20:18

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی زیرصدارت کراچی منصوبے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی تبدیلی منصوبے کے وفاق سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں وفاقی سیکرٹریز، وزارت منصوبہ بندی کے اعلی افسران، ریلوے، آبی وسائل اور این ڈی ایم اے کے سینئر عیدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے، ان منصوبوں میں کراچی گریٹر واٹر سپلائی (کے۔ IV)، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، گرین لائن بی آر ٹی، ریلوے فریٹ کوریڈور اور دریاوں/ نالوں کی بحالی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کے ٹی پی منصوبوں کے لئے تمام وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ایم این اے نجیب ہارون کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔اسد عمر نے وزارت آبی وسائل کے کو ہدایات دیں کہ وہ K-IV منصوبے کے سلسلے میں ایکشن پلان فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :