
وزیر صحت پنجاب کی پروونشل لانچ آف گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک2020میں بطورمہمان خصوصی شرکت
محکمہ صحت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ کے رجحان کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے،ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد
بدھ 23 ستمبر 2020 20:33

(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ماں کا دودھ بچے کی نشوونماء کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے،بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے علماء کرام کا کردارانتہائی اہم ہے،پاکستان میں بچوں کی نشوونما رکنے کا بہت بڑا مسئلہ ہے،بچوں کی نشوونماء رکنے کی بہت بڑی وجہ بریسٹ فیڈنگ کا نہ ہوناہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ کے رجحان کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے،ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالہ سے وسیع پیمانے پرآگاہی مہم شروع کرنے کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب ورکنگ پلیسز پر ماؤں کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے،بچے کو صحت مندزندگی دینے کیلئے ماں کو اپنا دودھ ضرورپلاناچاہئے،بچے کو دودھ نہ پلانے کی وجہ سے ماں کے اندرخون کی کمی پیداہوجاتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے ماؤں کی باقاعدہ کونسلنگ ہونی چاہئے،ماں کے دودھ سے بچے کے اندرقوت مدافعت پیداہوتی ہے،بچے کی پیدائش کے پہلے دوسال تک ماں کا دودھ بہت اہم ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے پر زوردیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں،محکمہ صحت نے انتہائی محنت سے کوروناوائرس کا مقابلہ کیاہے،محکمہ صحت پنجاب نے تیس ہزارڈاکٹرز کو میرٹ پربھرتی کیاہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
-
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور شوگرمافیا کیخلاف ملک گیراحتجاج
-
پنجاب مہنگائی کے بے قابو طوفان کی زد میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.