راولپنڈی ، ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر عمل کئے بغیر نعرے لگانا بے معنی ہیں،مہرمحمدایوب

بدھ 23 ستمبر 2020 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان’’ ریاست مدینہ خواب یا حقیقت ‘‘کے مصنف اور بکنگھم کیمبرج سکول کے پرنسپل مہر محمد ایو ب دولونے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر عمل کئے بغیر نیا پاکستان ریاست مدینہ کے نعرے لگانا بے معنی ہے اگر ہم ریاست مدینہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو عملی طور پر اپنانے کا آغاز سرکاری سطح پر کرنا ہوگا تاکہ اس کے اثرات عوام تک پہنچیں افسران بالا اپنے آپ کو خادم ملک کے طور پر ثابت کریں تو ریاست مدینہ کی طرف تبدیلی کا منظر سامنے نظر آئے گا حکومتی نعرے سے متاثر ہو کر لکھی گئی میری کتاب’’ نیا پاکستان ریاست مدینہ خواب یا حقیقت‘‘ اس ضمن میں ہماری بہترین رہنمائی کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ادبی محفل کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مباکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم نے اپنی منزل ریاست مدینہ کو نہیں بنایا آپ نے آ کر منزل کا تعین کر دیا ہے تو نیک نیتی سے قدم بڑھائیں انشاء اللہ منز آپ کی منتظر ہے آج وفاقی اور صوبائی وزراء بات تو کرتے ہیں کاش وہ عملی طور پر ریاست مدینہ کو اپنے قول و فعل سے بھی اس بات کو ثابت کر دیں کہ ہم ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوںپر خود عمل کریں گے اور اس پاک سر زمین کے باسیوں اپنے ہم وطنوں کو وہ سنہری اصول اپنانے کی طرف نیک نیتی سے دعوت دیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ ریاست مدینہ کیلئے اپنی نفرتوں اور ذاتی مفادات کو بدل کر محبت اخوت اور قومی مفادات میں بدل نا ہوگا ۔ جمہوریت کی روح کو خلیفہ ثانی کے قول و فعل سے سمجھنا ہو گا تب حکیم الامت علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کو سکون ملے گا۔