سکول اور کالجز میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،حاجی ظفر اقبال

بدھ 23 ستمبر 2020 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) سکول اور کالجز میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے تا کہ کورونا دوبارہ نہ سر اٹھا سکے ان خیالات کا اظہارممبر کینٹ بورڈ حاجی طفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چھی ماہ کی بندش کے بعد اب سکول اور کالجز مرحلہ وار کھل چکے ہیں اور بچوں کی تعلیم دوبارہ سے شروع ہو چکی ہے لیکن والدین کو بھی چاہیے کہ بچوں کو کورونا ایس او پیز کے مطابق سکول بھیجیں اور سکول انتظامیہ کا بھی فرض ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ کورونا کی وجہ سے ملک کو پہلے ہی کافی معاشی نقصان پہچ چکا ہے اور بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی اب اللہ کے کرم سے کورونا کے کیسوں میں کمی آ چکی ہے لیکن اگر بے احتیاطی کی گئی تو یہ موذی مرض دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے اس لیے احتیاط فرض ہے

متعلقہ عنوان :