بائیو سیکیور ماحول میں ذہنی طور پر مضبوط کرکٹر اور ٹیمیں ہی کامیاب ہوں گی، محمد وسیم
بائیو سیکیور ماحول اور خالی میدانوں میں کھیلنا پلیئرز کے لیے چیلنج ہو گا، کئی کھلاڑی کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیلے تو تھوڑا بہت مسئلہ تو فطری ہے،گفتگو
جمعرات 24 ستمبر 2020 15:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی حالات ہیں کہ کھلاڑی ایک جگہ محدود ہیں تاہم مثبت بات یہ ہے کہ ساری ٹیمیں ایک ہی جگہ پر ہیں جس کی وجہ سے کچھ رونق لگی رہتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ذہنی پختگی بہت ضروری ہے اور ان حالات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کا بھی ذہنی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ ناردرن کی ٹیم نے پچھلے سیزن میں جیسا کھیلا اس کے بعد ٹیم سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ایک سوال پر محمد وسیم نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو سیکنڈ الیون میں جگہ ملی اور اس نے جگہ چھوڑ دی تو یہ اس کا نقصان ہے، کھلاڑیوں کو جہاں موقع ملے اس کا احترام کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون میں کامبی نیشن کے حساب سے جاتے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی سیکنڈ الیون میں پرفارم کرکے آگے آسکتا ہے ، پچھلے سیزن میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ بطور سلیکٹر اور بطور کوچ ان کی ترجیح ہوتی ہے کہ ایسے کھلاڑی کو زیادہ چانسز دیں جو نہ صرف ٹیلنٹ رکھتا ہو، بلکہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم میں سلیکشن کے لیے بھی دوڑ میں شامل ہو۔محمد وسیم نے کہا کہ حیدر علی نے اپنے کیرئیر کا شاندار آغاز کیا لیکن بڑا پلیئر بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں کیوں کہ شروع میں اچھا کرنے کے بعد اگر مزید بہتری نہیں کی تو مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو سمجھ جائیں گے اور اس کے خلاف پلان کرکے آئیں گی، حیدر کو بھی ہر بار پہلے سے بہتر کرنا ہو گا۔ایک اور سوال پر ناردرن کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ناردرن نے جس طرح پچھلے سیزن میں کھیلا تھا، ٹیم سے توقعات کافی بڑھ گئی ہیں جس کا پریشر پلیئرز پر ہوگا، امید ہے کہ جہاں سے پچھلا سیزن ختم کیا، وہیں سے اس سیزن کا آغاز کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.