سیوریج کے پانی سے گزرنے والی پولیو ورکرز کی تصاویر پر کمشنرملتان کا اظہاربرہمی، واسا کو نکاسی آب کا حکم

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) کمشنرملتان ڈویژن جاوید محمود اختر نے سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا اورسیوریج کے پانی سے گزر نے والی پولیو ورکرز کی تصاویر دیکھ کر واسا پر شدید برہمی کا اظہار کیااور سوئی گیس پیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میںسیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں،انکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ گندے پانی سے گزر کر ڈیوٹی دینے والی پولیو ورکرز بہنیں ہمارا فخر ہیں۔