16کروڑ روپے کا ضرار شہید روڈ منصوبہ ، عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں:عبدالعلیم خان

کروڑوں روپے کے معیاری اور دیرپا ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں -:سینئر وزیر کی گفتگو این ای129اور پی پی158کا دورہ ، پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:03

16کروڑ روپے کا ضرار شہید روڈ منصوبہ ، عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں:عبدالعلیم ..
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہمہ گیر اور دیرپا حقیقی ترقی لانا ہے جس کے لئے درست سمت میں سفر جاری ہے اورعام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای129اور پی پی158کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 16کروڑ روپے کی لاگت کا ضرار شہید روڈ کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے جبکہ پی پی158کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایک ایک پائی درست طریقے سے استعمال کی جائے او ر ترقیاتی منصوبوں کو لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بالخصوص سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج اور دیگر ضروری لائنز کو پہلے بچھایا جانا چاہیے تاکہ تعمیر کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ شروع نہ ہو ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلستان کالونی ، مصطفی آباد ،میاں میر ، علامہ اقبال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں روڈ کارپیٹنگ ، سیوریج ، واٹر سپلائی ،پیچ ورک اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔

اسی طرح دیگر علاقوں کے لئے منصوبہ بندی مکمل کی جا چکی ہے جہاں مقامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام ہوں گے ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اُن کا پارٹی کارکنوں سے ہمہ وقت رابطہ ہے اور وہ اُن کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ، انشاء اللہ آئندہ بھی وہ ہر علاقے میں خود دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بابراعوان کے گھر گئے اور اُن سے اُن کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائی