مودی اور نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈاایک ہے،عارف مشتاق

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:44

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) تحریک انصاف شالامارٹائون کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہاکہ نوازشریف نے کرپٹ اپوزیشن کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ،نوازشریف کی تقریر کے بعد بھارتی میڈیا پاک فوج کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے ،مودی اور نوازشریف کا ملک دشمن ایجنڈاایک ہے،انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کو اپنے ذاتی مفاد کی فکر پڑی ہوئی ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اتحاد اپنی چوری بچانے کے لئے ہے ، کرپٹ اپوزیشن ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا ، جومرضی کرلیں کرپٹ ٹولے کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گابلکہ لوٹ مار کی پائی پائی کا اس بار حساب دینا پڑ ے گا۔