جماعت اسلامی خواتین کا ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں خواتین سے رابطے

اختیارات کے صحیح استعمال اورمخلصا نہ جدوجہد کر کے ہی آج بھی کراچی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ،ْ ذکیہ اقبال حقوق کراچی مارچ ‘‘میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر یں تاکہ شہر کراچی پھر سے ترقی یافتہ شہر بن سکے ،ْ شہریں سے اپیل

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت حقوقِ کراچی مارچ کی تیار یاں زور وشور سے جاری ہیں،مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے بڑے پیمانے پرخواتین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کی ناظمہ ذکیہ اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کراچی نے کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے زبردست عوامی تحریک کاآغاز کر دیا ہے ،ایک صاف شفاف اور مضبوط بلدیاتی نظام اور درست مردم شماری کے ذریعے ہی کراچی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،حالیہ بارشوں نے موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سب کے سامنے وا ضح کر دی ہے ،کراچی کی تاریخ سب کے سامنے ہے جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر ئے اور ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا،اختیارات کے صحیح استعمال اورمخلصا نہ جدوجہد کر کے ہی آج بھی کراچی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر یں تاکہ شہر کراچی پھر سے ترقی یافتہ شہر بن سکے۔