جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس اور سندھ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک سے ویبینارز کے انعقاد کا فیصلہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس کے چیئر مین ڈاکٹر ندیم محمود سے سندھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر ذیشان بھٹی اور چیئرمین شعبہ آئی ٹی ڈاکٹر عبدالوحید مہیسر کی جمعرات کے روز ان کے دفتر میں ملاقات ۔ دوران ملاقات باہمی تعاون اور اشتراک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملاقات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت کے مطابق پورے پاکستان کی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں جامعات کے طلبہ کے مابین اشتراک اور تعاون کے ممکنہ اقدامات پر غورکیا گیا ۔دونوں جامعات میں ویبینارزکے تواترسے انعقاد کیا فیصلہ کیا گیا تاکہ دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں۔علاوہ ازیں مختلف پروگراموں میں مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی اور ڈاکٹر حافظ فرحان احمد صدیقی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :