گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 798 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، 7 مریض ہسپتالوں میں وائرس سے جاں بحق ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:46

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 798 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، 7 مریض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 798 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 93، پنجاب میں 11 ہزار 67، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 202، اسلام آباد میں 3 ہزار 997، بلوچستان میں 906،گلگت بلتستان میں 224، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 15 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 740 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 102 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 831 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 610، بلوچستان میں 14 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 608، اسلام آباد میں 16 ہزار 324، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 525، پنجاب میں 98 ہزار 864 اور سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 444 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 477 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 229،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 258،اسلام آباد میں کل 181،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 84 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض اس وائرس سے ہسپتال میں جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 70 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 33 لاکھ 44 ہزار 19 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 933 مریض زیر علاج ہیں۔