ڈینگی کے تدارک کیلئے ماہرین کی راہنمائی پر عمل کریں تاکہ مکمل طور پر ڈینگی سے نجات حاصل ہو،پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:41

ڈینگی کے تدارک کیلئے ماہرین کی راہنمائی پر عمل کریں تاکہ مکمل طور پر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا ہے ڈینگی کے تدارک کیلئے ماہرین کی راہنمائی پر عمل کریں تاکہ مکمل طور پر ڈینگی سے نجات حاصل ہو، طلباء ڈینگی کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے اس سے نجات کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے سرکاری اداروں سے تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی مچھر سے بچائو کے بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں اور ماحول کو صاف رکھیں، کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھروں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ہو سکے، بارانی یونیورسٹی کے کلیہ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر مظہر قیوم اور شعبہ اینٹومالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام، تلفی اور ڈینگی بخار سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :