کراچی:ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا قیام

پروفیسر محمد سعید قریشی کی بے مثال قیادت میں انفارمیشن سینٹر کا قیام ممکن ہوا، پروفیسر کرتار

ہفتہ 26 ستمبر 2020 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز کردیا گیاہے یہ پاکستان میں سرکاری شعبے کے اسپتال میں قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا پوائزن اینڈ ڈرگ انفارمیشن سینٹر ہے،جہاں مستند فارماسسٹ آن لائن اور ای میل کیذریعے اہم معلوما ت فراہم کرنے کیلیے موجود ہوں گے ورلڈ فارماسسٹ ڈ ے کی مناسبت سیڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا رسمی افتتاح ڈاو یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر ڈاو یونیورسٹی اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آ فیسر عفت سوامیر،میڈیکل سپرینٹنڈنٹ پروفیسر زاہد اعظم،مینیجر فارمیسی ڈاکٹر عاصمہ حامد،پرنسپل ڈاو کالج آ ف فارمیسی ڈاکٹر سنبل شمیم،ایمرجنسی میڈیسن ک سربراہ ڈاکٹر عزیز جوکھیو،مس مریم فرخ اور دیگر بھی موجود تھے پروفیسر کرتار ڈاوانی نے کہاکہ ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر وائس چانسلر پروفیسرمحمد سعید قریشی کا ویژن تھا اور اس کا قیام انکی بے مثال قیا د ت میں ہی ممکن ہوسکاہے اس سینٹر سے نہ صرف کراچی واندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز،مریض وتیماردار اور عام افراد استفادہ کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ یہ سینٹر سال بھر چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :