وزیراعظم اور حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری

ہفتہ ستمبر 23:07

وزیراعظم اور حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع ..
پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز خیبرپختونخوا نے کہا کہ پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد غربا اور مسافروں کو رات گزارنے کیلئے چھت کی فراہمی اور قیام و طعام کا بندوبست کرنا ہے، پناہ گاہوں میں آنے والے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے، ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم 59 پناہ گاہوں میں 432 افراد کیلئے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا۔ ٹوٹل 265 مرد و خواتین نے ان پناہ گاہوں میں رات گزاری۔66 افراد کو ناشتہ، 75افراد کو دوپہر کا کھانا اور 291افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

38 دنوں میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم پناہ گاہوں میں اب تک 12ہزار 697 افراد کی مہمانوازی کی گئی ہے۔

ان پناہ گاہوں میں ٹوٹل 8ہزار 155 مرد و خواتین جس میں 8ہزار 90مرد اور 76خواتین شامل ہے نے رات کو قیام کیا ہے۔ پناہ گاہوں میں 2ہزار 610 افراد کو ناشتہ فراہم کیا گیا ہے۔ 2 ہزار 755افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ 7ہزار 339 افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ اسی طرح کل 12ہزار 697 افراد کی مہمانوازی کی گئی ہے۔