
حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے،سراج الحق
ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بیماروں کو علاج کے بغیر مرنے کے لیے چھوڑ دینے کے مترادف ہے ، حکومت ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے ظ* معاشی ترقی کے دعویدارو ں نے معیشت تباہ کردی ،ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کر نے کو تیار نہیں،نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں، اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے،حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی ، اجتماع سے خطاب
ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:23

(جاری ہے)
نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ۔ اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے ۔
حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثمر باغ میں معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے 26 ماہ ناکامی و نامرادی اور عوام کی پریشانیوں میں اضافے کی طویل داستان ہیں ۔ حکومت اپنے ہر وعدے اور دعوے کو بھول چکی ہے ۔ اب تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔ معیشت کو سدھارنے کے خواب دکھانے والوں نے معیشت کو بگاڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ غریب کے لیے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ عام آدمی مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ڈرگ ، شوگر، آٹا اور لینڈمافیا ز کے ہاتھوں یرغمال ہے اور عوام کا استحصال کر رہی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے ۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی گواہی دے دی ہے کہ نیب نے منظور نظر لوگوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سال میں عوام احتساب کے نام پر فراڈ کو خوب اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا نہ اپنے ارد گرد بیٹھے ہوئے وزیروں مشیروں سے ان کی دولت کا حساب لیا ۔ انہو ں نے کہاکہ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کرے گی جس کے دامن پرکوئی داغ نہیں اور جس کے کارکن سے لے کر قیادت تک کسی کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا حل صرف نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور قرآن و سنت کی حکمرانی میں ہے۔ عوام ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیںمزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.