لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرین کا احتجاج، گو نواز گو کے نعرے

پیر 28 ستمبر 2020 00:05

لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرین کا احتجاج، ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر مظاہرین نے احجاج کیا، مظاہرین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے اور انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین تھوڑی دیر احتجاج کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

ذرائع شریف فیملی نے کہا ہے کہ پولیس کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 6 سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، مظاہرین نے احتجاج کیلئے اجازت نہیں مانگی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے کہا کہ مظاہرے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔