24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 566 افرادکے ٹیسٹ مثبت، 8 اموات رپورٹ،

ایکٹو کیسز کی تعداد 8,353 ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

پیر 28 ستمبر 2020 13:37

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 566 افرادکے ٹیسٹ مثبت، 8 اموات رپورٹ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 افرادکے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے اور 7 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 700, پنجاب میں 9 ہزار 528, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 726, اسلام آباد میں 3 ہزار 544, بلوچستان میں 1 ہزار 179,گلگت بلتستان میں 502، آزاد کشمیر میں 708 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 22 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 80 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 353 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 661، بلوچستان میں 15 ہزار 92, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 681، اسلام آباد میں 16 ہزار 470, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 701، پنجاب میں 99 ہزار 219 اور سندھ میں 1 لاکھ 36 ہزار 17 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 466 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 492 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے 5 مریض ہسپتال میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 231 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 259،اسلام آباد میں کل 181،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 87 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض اس وائرس سے ہسپتال میں جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 71 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 34 لاکھ 49 ہزار 541 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 681 مریض زیر علاج ہیں۔