Live Updates

احتساب، انصاف ہوتا تو شہبازشریف گرفتار نہ ہوتے مریم نواز کا ٹویٹ

پیر 28 ستمبر 2020 22:26

احتساب، انصاف ہوتا تو شہبازشریف گرفتار نہ ہوتے مریم نواز کا ٹویٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتار پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ احتساب، انصاف ہوتا تو شہباز شریف گرفتار نہ ہوتے شہباز شریف کا قصور تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو نہیں چھوڑا اور شہباز شریف نے جیل جانے کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھائی کے ساتھ کھڑے رہے اب وہ وقت دور نہیں جب موجودہ حکمرانوں کا احتساب ہوگا۔

(جاری ہے)

انتقامی احتساب نواز شریف کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔ اے پی سی کے فیصلوں پر ہر کارکن سابق قدم رہے ہم سب شہباز شریف ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات