تھر پارکر،3دن میں 5 لڑکیوں کی مبینہ خودکشی، رواں سال ضلع میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو گئی

بدھ 30 ستمبر 2020 17:08

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں3 دن میں لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کا 5واں واقعہ سامنے آیاہے، چیلہار کے گائوں دلن کاتڑ میں کنویں سے 15 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چیلھار کے گائوں دلن کاتڑ میں 15 سالہ مومل ولد کھینراج نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔لڑکی کی لاش کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ضلع میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :