برطانیہ میں ایک ہی روز میں 22961 کیسیز کے بعدتصدیق شدہ کورونا کیسیز کی تعداد5 لاکھ سے بھی بڑھ گئی

پیر 5 اکتوبر 2020 14:24

برطانیہ میں ایک ہی روز میں 22961 کیسیز کے بعدتصدیق شدہ کورونا کیسیز کی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : برطانیہ میں ایک ہی روز میں 22961 کیسیز کے بعدتصدیق شدہ کورونا کیسیز کی تعداد5 لاکھ سے بھی بڑھ گئی لندن۔برطانیہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 22961 کیسیز منظرعام پر آنے کے بعدتصدیق شدہ کورونا کیسیز کی تعداد500000 سے بھی بڑھ گئی۔ عالمی میڈیا نے برطانوی حکومت کے سرکاری اعداد وشمار کے حوالہ سے بتایا کہ اتوار کے روز کورونا وائرس کے منظرعام پر آنیوالے کیسیز ہفتہ کے روز آنے والے کیسیز سے بھی10,000 زیادہ ہیں تاہم حکام نے اتوار کے کیسیز میں اچانک اتنے زیادہ اضافے کو تکنیکی غلطی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ اس قسم کی غلطی نہیں ہوگی۔

برطانیہ میں کوویڈ۔19 کی وبا سے اب تک 42000 سے بھی زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ کوویڈ۔

(جاری ہے)

19 کے 502,978کیسیز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ دریں اثنا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ کو موسم سرما میں شدید ترین وباکا سامنا ہو سکتاہے تاہم کرسمس تک صورتحال بہتر ہو نے کی امید ہے۔ برطانیہ کی کورونا ویکیسین کی ٹاسک فورس کے سربراہ کیٹ بینگھم نے فنانشل ٹائمزکو بتایاہے کہ معمر افراد اور کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا پروگرام بنایا جاریا ہے تاہم فی الحال 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے ویکسین دستیاب نہیں ہو گی۔