اپوزیشن لٹیروں کا ٹولہ ہے جو اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹر انیسہ

پیر 5 اکتوبر 2020 23:21

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سینٹرل پنجاب کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انیسہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لٹیروں کا ٹولہ ہے جو اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ حکومت کو اپوزیشن کی سازشوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اب ہر صورت لوٹا ہوا مال واپس کرنا ہوگا یا پھر جیل میں رہنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 130 کی یونین کونسل کی خواتین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر انیسہ نے کہا میاں نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے لوٹی دولت کو تحفظ دو۔ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کی قیادت کے بیانات اور نظریات مختلف ہیں لیکن منزل ایک ہی ہے وہ ہے یہ سب اپنی لوٹی دولت بچانے کے لئے این آر آؤ چاہتے ہیں اور صرف اس ون پوائنٹ ایجنڈا پر متحد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے نشا اللہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ڈاکٹر انیسہ نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیںاور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں جائیں۔

حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ وسائل کے مقابلے میں مسائل زیادہ ہیں۔ جو راتوں رات حل نہیں ہوسکتے لیکن جتنے بھی وسائل ہیں خلوص نیت سے عوامی ترقی پر خرچ ہو رہے ہیں