دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اصل تعداد موجودہ تعداد سے بیس گنا زیادہ ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

منگل 6 اکتوبر 2020 15:34

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اصل تعداد موجودہ تعداد ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اصل تعداد موجودہ تعداد سے بیس گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ایک انتہائی محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں تقریباً ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہوسکتا ہے۔دنیا میں اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افرادکے کووڈ 19سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق یورپ میں اور روس میں کورونا وائرس کے کیسزدوبارہ بڑھ رہے ہیں جبکہ بھارت میں اس وقت دنیا میں یومیہ سب سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں، جہاں اس وبا سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال اس وبا کے خاتمہ کے حوالے سے ا?نے والے وقت میں ممکنہ طور پر پیش ا?نے والی مشکلات کو اجاگر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

شہری اور دیہی علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں واضح فرق پایا جا رہا ہے تاہم اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وبا سے پوری دنیا کو کس قدر بڑا خطرہ درپیش ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس وباکے بار بار پھیلنے کے امکانا ت موجود ہیں تاہم اس کو پھیلنے سے روکنے کے موثر طریقے بھی سامنے ا?رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور مشرقی بحیرہ روم کے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے تاہم افریقا اور مغربی بحرالکاہل کے ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کے حوالہ سے صورتحال قدرے بہتر ہے تاہم مجموعی طور پر دنیا اس وبا کے حوالے سے مشکل صورتحال کی طرف بڑھ رہی ہے۔