ہمیں چینی اور نمک کا کم استعمال کر نا چاہیے ، نوشین حامد

جمعرات 8 اکتوبر 2020 17:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ ہمیں چینی اور نمک کا کم استعمال کر نا چاہیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہئے ،ہمیں چینی اور نمک کا کم استعمال کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نمک کا زیادہ استعمال امراض دل میں اضافے کا اہم سبب ہے، تمباکو نوشی کے باعث ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،پاکستان میں روزانہ نئے 1200 بچے تمباکو کی شروعات کرتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ کالج کی بچیاں بہت تیزی سے تمباکو سے متاثر ہورہی ہیں ،ہمیں تمباکو کے روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :