ضلع میں ذ ہنی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پروفیسر ڈاکٹر علی برہان

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:17

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : ضلع میں ذ ہنی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے شیخ زید ہسپتال میں روزانہ 400سے 500مریض علاج کے لییآرہے ہیں گزشتہ سات سالوں میں ذہنی صحت کے وارڈ میں 27 بیڈ کا اضافہ کر دیا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی ہوی تعداد کے پیش نظرانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات وسربراہ شعبہ ذہنی صحت شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج و ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی برہان مصطفے نے ورڈ منیٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کی سیکاٹرسٹ ڈاکٹرز واسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرعروج برہان مصطفیکلینکل سایکالوجسٹ فوزیہ عمر دراز عنیزہ خان اور عرشمہ خالد موجود تھیں ڈاکٹر علی برہان مصطفے نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ذہنی صحت کے حوالے سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں مینٹل ہیلتھ پروفیشںنلز کی تعداد صرف سینکڑوں میں ہے ایک لاکھ افراد کے لیے صرف ایک پروفیشنل موجود ہے صحت کے بجٹ کا صرف تین فیصد حصہ رکھا جاتا ہے یہ صورت حال تشویشناک ہے غربت معاشی بدحالی دہشت گردی معاشرتی وخاندانی مشکلات منشیات کے استمال وکرونا سے پیدا ہونے والی صورت حال سے ذہنی امراض اور خودکشی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اس پر توجہ نہ دینے کی وجہ نیی نسل ذہنی وجسمانی کمزوری ودیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگی ہے جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگی ڈاکٹر علی برہان مصطفے نے بتایا کہ سیکاٹری ڈیپارٹمنٹ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کا سروے کرارہا ہے جس میں طلبا وطالبات کی نفسیاتی بیماریوں اور منشیات کے استمال کے بارے میں سکریںنگ کر کے علاج کی سہولت فراہم کی جاے گی۔