پ*ایس پی سجاول الطاف حسین کی ہدایت پر منشیات کیخلاف کریک ڈائون جاری

اتوار 11 اکتوبر 2020 19:05

/سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2020ء) ایس پی سجاول الطاف حسین کی ہدایت پر ضلع بھرمیں منشیات کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی آفس سجاول کے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایس ایچ او بنوں عبدالجبار ملک کی مخفی اطلاع پر بنوں شہر کے قریب جھاڑیوں میں قائم شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کاروائی،ملزم سکندر کنبھر گرفتار، 65 لیٹر دیسی شراب ٹھرو برآمدکرکے ملزم کے خلاف تھانہ بنوں پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

سی آئی اے ٹیم سجاول کی مخفی اطلاع پر سجاول شہر میں ہائی سکول سجاول کے قریب بھترین کاروائی، میں ملزم علی حسن کاند،9کلوگرام گٹکا سمیت گرفتارکرکے ملزم کے خلاف تھانہ سجاول پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او لا کی دوران چیکنگ، سجاول تو ہر جمالی روڈ پر کاروائی، میں گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم گل حسن ولد حاجی اسماعیل میمن، گٹکا مٹیریل اور گٹکے سے لدا ہوا چنگچی رکشہ سمیت گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 480 کلوگرام گٹکا سپاری، 6 کلو گرام گٹکا برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ سجاول پر مقدمہ درج کیاگیاہے،ایس ایچ او سجاول کی دوران چیکنگ ایک اور کاروائی، گٹکا فروش ملزم غلام مرتضی ولد گل محمد بھان 4 کلو گرام گٹکاسمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ سجاول پر مقدمہ درج کیاگیاہے انچارج بارن آباد نظر محمد جوکھیو کی گشت کے دوران جاتی چوک روڈ نزد راج واھ پہ کاروائی، گٹکا فروش ملزم رزاق نھیڑو، 5 کلو گرام گٹکا سمیت گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سے ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف تھانہ جاتی پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔