پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے زاہد اقبال ولد شیر محمد کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’نائٹروجن اور پوٹاش کھادوں کی مقدار کا قطرہ قطرہ نظام آبپاشی کے تحت بہاریہ کاشت کماد کے زرعی افعال پر اثرات ‘ کے موضوع پر،حنا سعید دختر محمد سعید انور کوکمیونیکیشن سٹڈیزکے مضمون میں ان کے’پاکستان میں ٹیلی ویژن چینلز کے اہم اوقات کے خبر ناموں کی تیاری پر اثر انداز ہونے والے عوامل ‘ کے موضوع پراورحرا اقبال دخترمحمد اقبال جاوید کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’پاکستانی خاندانوں میں عد سے کے موروثی دھندلا پن کی سالماتی اور جینیاتی تحقیق ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :