گوجرانوالہ جلسہ اداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش ہے ، فواد چوہدری

اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، قائدین کی تقاریر میں ’لچر زبان‘ استعمال کی گئی ، اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ٹوئٹ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:41

گوجرانوالہ جلسہ اداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش ہے ، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کے گوجرانوالہ جلسے کو اداروں کے خلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہ رہے ہیں کہ اس جلسہ میں پندرہ سےاٹھارہ ہزارلوگ تھے اور اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، جب کہ قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی اور اداروں کے خلاف محاز بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

 
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آزاد ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ، جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا تھا، جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی ، جہاں ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا ، جب کہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے، ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں، تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں ، اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہیں۔