لکی مروت یونیورسٹی جلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوگی،پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان

خطے میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا ،یہی نہیں اثر سکولوں اور کالجوں میں میں بھی معیار تعلیم پر پڑیگا،وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:27

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ لکی مروت یونیورسٹی بہت جلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوگی اور اس سے پورے خطے میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا یہی نہیں بلکہ اس کا اثر سکولوں اور کالجوں میں میں بھی معیار تعلیم پر پڑے گا اور مقامی سطح پرسکول بیکن ہائوس طرز پر تعلیم دینے کے قابل ہوں گے تو کالجز معیاری تعلیم کے حوالے سے صوبہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کریں گے ۔

وہ پبلک لائبریری میں بہتر ین کارکردگی دکھانے والے ایگزام سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر عملے میں توصیفی اسناد تقسیمکرنے کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے یونیورسٹی رجسٹرار و کنٹرولر امتحانات انعام اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اورنگزیب خان نے واضح کیا کہ ایجوکیشن کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ یونیورسٹی اساتذہ اور امتحانی عملے کے تعاون سے لکی مروت یونیورسٹی کو تعلیمی میدان میں پاکستان کے بہترین یونیورسیٹیوں کی لسٹ میں سر فہرست لائیں گے،نوزائیدہ یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے انہوں نے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے بھائی چارے اور ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اہداف تب ہی حاصل ہوں گے جب ہمیں مقامی سطح پر تکنیکی اور مالی لحاظ سے خود کفیل ہوں گے ۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے تجاویز اور آراء کا خیر مقدم کیا جائے گا، یونیورسٹی بلڈنگ کی تعمیر اور ڈیزائننگ کا منصوبہ پاکستان کی بہترین کنسلٹنٹ کمپنی کو دیا ہے، لکی مروت کی یونیورسٹی کی عمارت اتنی خوبصورت اور جاذب نظر ہوگی کہ دنیا جہاں سے لوگ اسے دیکھنے آئیں گے اس سے ضلع لکی مروت کی تقدیر بدل جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی ترقی کے لئے مل جل کرکام کریں گے۔