مظفر آباڈ، الیکشن 2021ء میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ کا حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) الیکشن 2021ء میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ نے حصہ لینے کا اعلان کردیا،آزادکشمیر میں جاگیردارانہ اور چہرے بدل بدل کر دوبارہ الیکشن میں کھڑے ہونے کے نظام کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا ، ترجمان جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ عرصہ دراز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی کارگردگی عوام کے سامنے ہے جو ہر 5سال بعد اپنے چہرے تبدیل کرکے نئی جماعتوں میں شمولیت کا اعلان کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،اِس سلسلے کومسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ نے آزادکشمیر کی 50سے زائد نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا جن کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ نے الیکشن 2021ء میں شامل ہونے کیلئے اپنا منشور بھی شائع کردیا۔