ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوںمیں قدرتی آفات سے گذشتہ دنوں 62 افراد ہلاک اور5 لاپتہ ہوگئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:17

ہنوئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوںمیں قدرتی آفات سے گذشتہ دنوں 62 افراد ہلاک اور5 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ویتنام قدرتی آفات سے بچاواور کنٹرول کی مرکزی اسٹیئرنگ کمیٹی نے قدرتی آفات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات سے ویتنام کے صوبوں کوانگ تری ، تھوا تھیئین ہیو اور کوانگنام کے علاقوں میں گذشتہ دنوں 62 افراد ہلاک اور5 لاپتہ ہوگئے ہیں اورچاول کے 9 سو24 ایکٹر اور دیگر فصلوں کے تقریباً 2 لاکھ 32ہزار 9سوایکٹررقبہ کو نقصان پہنچاہے۔

مرکزی سٹیئرنگ کمیٹی کے حکام نے بتایا کہ 4لاکھ 61ہزار 6سوسے زیادہ مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ویتنام کے شمالی اور شمالی وسطی علاقوں میں آنے والے طوفان ٹائیفون نانگکا کے باعث ہووبنہ صوبہ میں 4 افراد ہلاک اور ین بائی صوبے میں ایک لاپتہ ہو گیا۔ کمیٹی کے حکام نے کہا کہ ان طوفانوں ، سیلابوں ، لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے اعداد و شمار کے مطابق ملک کو تقریباً 5 کھرب ویتنامی ڈونگ اور (217.4 ملین امریکی ڈالر) معاشی نقصان پہنچا ہے۔